جونی ڈیپ برطانوی اخبار کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے

163

امریکی اداکار جونی ڈیپ برطانوی اخبار کےخلاف ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے۔

اخبار کے ایک مضمون میں جونی ڈیپ کو ’اہلیہ کو پیٹنے والا شخص‘ قرار دیا تھا، سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ کو پیٹنے کے الزامات پر جونی ڈیپ نے اخبار کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

مذکورہ کیس اپریل 2018 میں جونی ڈیپ نے برطانوی اخبار کے خلاف دائر کیا تھا۔

مقدمے کی سماعت کے دوران جج مسٹر جسٹس نکول نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اخبار کا مضمون ’کافی حد تک درست‘ ہے۔

اخبار کے ترجمان نے امبر ہیرڈ کی طرف سے جرات کا مظاہرہ کرنے پر اظہار تشکر کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مقدمہ کی سماعت 16 دن تک رائل کورٹ آف جسٹس میں چلی تھی۔

خیال رہے کہ جونی ڈیپ اور امبر ہیرڈ نے 2015 میں شادی کی تھی اور دونوں کی عمر میں 23 سال کا فرق ہے۔

دونوں کی شادی محض 2 سال سے بھی کم عرصے تک چلی تھی، امبر ہرڈ نے 2016 میں ہی شوہر پر گھریلو تشدد کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور دونوں میں 2017 کے وسط تک طلاق ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں