جِگر کیلئے کونسے مسالے مفید ہیں؟

137

جگر ہمارے جسم کا ایک ایسا اعضاء ہے جس کی صحت برقرار رکھنا ہمارے لیے بہت ضروری ہے۔ کچھ مسالے آپ کے جگر کی صحت کو یقینی بنانے میں مدد کرسکتے ہیں۔

جگر ہمارے جسم کا اہم اور حساس ترین اعضاء ہے جو خون بنانے، اس کی صفائی اور پورے جسم میں ترسیل کا کام کرتا ہے، غذا کے ہضم ہونے کے بعد حاصل ہونے والی مائع شکل کی غذائیت سب سے پہلے جگر میں جاتی ہے جہاں جگر اسے پورے جسم میں پہنچانے سے پہلے خون کی شکل دیتا ہے اور صحت مند خون کی جسم میں ترسیل جبکہ گندے خون کو الگ کر دیتا ہے، اسی لیے انسان کی مجموعی صحت کا انحصار صحت مند جگر پر ہوتا ہے۔

آئیے آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ مسالے آپ کی کس طرح مدد کرسکتے ہیں اور ان کا استعمال کیسے کریں۔

سُوکھا دھنیا کھانے کے ذائقے کو بڑھانے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ مسالاجگر کی صحت کو بڑھاتا ہے۔ دھنیا پاؤڈر مختلف کھانوں میں بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے جو آپ کو صحت کے فوائد مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ کھانے کے ذائقہ کو بھی فروغ دیتا ہے۔

سونف ایک ایسا مسالا ہے جو آپ کے جگر کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ سونف کے بیجوں میں زبردست خوشبو ہوتی ہے جو کھانے والے کو تازگی بخشتی ہے۔ جگر کی بہتر صحت کے لیے آپ کھانا کھانے کے بعد سونف کے چند بیجوں کو چبا سکتے ہیں۔ سونف کے بیج وزن میں کمی کو بھی فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ آپ کو تر و تازہ اور ٹھنڈک کا احساس بھی دلاسکتے ہیں۔

ہلدی سنہری مسالا ہے جو صحت کے فوائد اور دواؤں کی خصوصیات سے بھری ہوئی ہے۔ ہلدی گزشتہ دہائیوں سےصحت کے مختلف مسائل کے علاج کے لیے استعمال ہوتی رہی ہے۔ مختلف مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ ہلدی ہیپاٹائٹس کے خطرے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جگر کی بہتر صحت کے لیے آپ ہلدی والی چائے یا ہلدی کا دودھ منتخب کرسکتے ہیں۔

زیرہ ہر باورچی خانے کا لازمی جزو ہے۔ زیرہ آپ کے جگر کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ یہ جگر کو مختلف انفیکشن سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ آپ مختلف کھانوں میں زیرہ شامل کرکے اسے اپنی روزمرہ کی غذا میں شامل کر سکتے ہیں۔ جگر کی بہتر صحت کے لیے آپ زیرے کا پانی بھی پی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وزن کم کرنے کے لیے بھی زیرے کا پانی ایک مشہور مشروب ہے۔

تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال کریں
ورزش کو اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کریں
اگر آپ کا وزن زیادہ ہے تو وزن کم کرنے کی کوشش کریں
ڈاکٹر کے مشورے کے بغیر دوائیں نہ لیں
شراب اور تمباکو نوشی ترک کریں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں