جگر کی صفائی کرنے والی غذائیں

177

جگر انسان جسم کے ان حصوں میں سے ایک ہے جن کو عام طور پر اس وقت تک سنجیدہ نہیں لیا جاتا جب تک وہ مسائل کا باعث نہیں بننے لگتے اور کچھ لوگوں کے لیے بہت تاخیر ہوجاتی ہے۔

جگر کو جسم کا رکھوالا بھی کہتے ہیں کیونکہ یہ ہر وقت جسم کی صفائی میں لگا رہتا ہے، ناصرف یہ بلکہ پروٹین اور فیٹ کو استعمال کرکے توانائی پیدا کرنا، نظام ہضم کو ضروری تعاون فراہم کرنا، خون میں موجود نقصان دہ جراثیم کو مارنے کے لیے کیمیکل ری ایکشن کرنا اور خون کو زہریلے مادوں سے پاک کرنا بھی اسی جگر کا کام ہے ۔

اس انتہائی اہم اور کارآمد عضو کو صحت مند اور صاف ستھرا رکھنا انسانی صحت کے لیے بے انتہا ضروری ہے، اس کے لیے لازمی ہے کہ متوازن اور صحت بخش غذا کا استعمال رکھا جائے۔

سیب کے استعمال سے جسم میں کولیسٹرول لیول درست رہتا ہے ، جس سے جگر کو بڑی مدد ملتی ہے، اس کے علاوہ یہ میلک ایسڈ سے بھی بھرپور ہوتا ہے جو خون اور جگر کو صاف کرتے ہیں۔ سیب میں اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات ہوتی ہیں جو جگر کی صحت کے لیے ضروری ہیں ۔

دالیں بھی جگر کے لیے فائدے مند ہیں، ان میں پودے سے حاصل ہونے والا پروٹین موجود ہوتے ہیں، جگر کے مرض میں ضرورت سے زیادہ پروٹین بھی نقصان دہ ہو سکتا ہے، دال جسم کو اتنا ہی پروٹین پہنچاتی ہے جتنی کہ جسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔

لیمو جگر کے لیے بہترین غذا ہے، یہ قدرتی طور پر جگر کی کلینزنگ کرتا ہے ۔ اس سے جسم کو وٹامن سی حاصل ہوتا ہے جو جگر کو ضروری انزائمز پیدا کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم کو توانائی حاصل ہوتی ہے۔

جگر کو صحت مند رکھنے والی دیگر غذاؤں میں جو کا دلیہ، کھجور، لہسن، سبز چائے، چقندر، انجیر، میوہ جات، مچھلی، زیتون کا پھل، آلوبخارا، پکی ہوئی غذاؤں میں پرندوں کے گوشت کی یخنی، بکرے کے گوشت کی یخنی، مونگ مسور کی دال، کالے چنے کا پانی، کدو شامل ہیں۔

ان اجزاء میں جینیاتی تبدیلی بھی نہیں ہے اور اینٹی آکسی ڈینٹ ہونے کے ناتے جگر کو محفوظ رکھتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں