جہاز زمین پر اترتے ہی نظروں‌ سے اوجھل

157

برطانوی میڈیا دی سن کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کا دورانیہ 20 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برفباری کی وجہ سے زمین نے سفید چادر اُوڑھی ہوئی ہے۔

پائلٹ نے فضا میں یہ منظر دیکھا اور ایئرکنٹرولر سے طیارہ لینڈ کرنے کی اجازت مانگی، جیسے ہی اُس کو اجازت ملی تو اُس نے بڑی مہارت کے ساتھ جہاز زمین پر اتارا۔

جہاز فضا سے زمین پر اترا اور رفتار سے چلا ہی شروع ہوا تھا کہ پہیوں کی رگڑ سے فرش پر پڑی برف بادلوں کی طرح اڑنے لگی اور جہاز نظروں سے اوجھل ہوگیا۔

صارفین نے ویڈیو دیکھ کر پائلٹ کی مہارت کو داد دی اور وہ اس منظر سے محظوظ بھی ہوئے کیونکہ ایسے مناظر شاذ و نادر ہی دکھائی دیتے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں