جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے

126

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت مقبولیت میں اپوزیشن جماعت سے 15 فیصد آگے ہیں، انتخابات سے ایک ہفتے پہلے کیے گئے سروے میں عوامی رائے سامنے آگئی۔

ایک سروے میں نیوزی لینڈ کے 47 فیصد عوام نے وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت لیبر پارٹی کی حمایت کی جبکہ اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کو 32 فیصد عوامی حمایت حاصل ہوئی۔

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جیسنڈا آرڈرن اب بھی تنہا حکومت بنانے کے لیے درکار 61 نشستوں سے ایک نشست پیچھے رہ سکتی ہیں اور انہیں مخلوط حکومت بنانے کے لیے ساتھی جماعت گرین پارٹی کی ضرورت پڑے گی، نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں