حادثے کا شکار مرغی کی ٹوٹی ٹانگوں کا کامیاب آپریشن

192

مصر کے ایک علاقے میں حادثے کی شکار مرغی کی ٹوٹی ٹانگوں کے لیے ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا ہے۔

مصر کے ایک شہر مرسی علم میں گھر کی چھت سے گر کر ایک مرغی کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئی تھیں جس پر مرغی کا آپریشن کیا گیااور اس کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑ دی گئیں۔

مرغی کی ٹوٹی ہڈیاں جوڑنے کے لیے کیے جانے والے آپریشن پر 7 ہزار مصری پونڈ لاگت آئی، مرغی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ جانے کے باعث بہت زیادہ مشکل میں تھی اور چلنے پھرنے کے قابل نہیں رہی تھی۔

مرغی کے مالک کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ سوئٹزرلینڈ کا باشندہ ہے اور مصر میں مقیم ہے، انہوں نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ لیسکی نسل کی ان کی پالتو مرغی گھر کی دوسری منزل سے گری تھی،مرغی صحت مند اور بھاری بھرکم تھی، جس کی وجہ سے اس کی ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں