حلقہ بندیوں کیخلاف کیس میں متحدہ کے وکیل کو پیشی کیلئے آخری مہلت

93

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز کو شامل کرنے کیخلاف دائر درخواست پر ایم کیو ایم کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 دسمبرتک ملتوی کردی ہے۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ میں نئی حلقہ بندیوں کی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈپٹی کمشنر ز کو شامل کرنے سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت درخواست گزار ایم کیو ایم کے وکیل کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ معاون وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مہلت دیدی جائے آئندہ سماعت پر پیش ہوجائینگے۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ بار بار سماعت ملتوی نہیں ہوگی کیس نہیں چلانا چاہتے تو بتائیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے وکیل کو پیش ہونے کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔ قبل ازیں ایم کیو ایم رہنما عامر خان کی درخواست میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔ اس میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنے نوٹیفکیشن میں حلقہ بندیوں

کیلئے ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر کو شامل کیا تھاجبکہ 2013 میں حلقہ بندیوں کا طریقہ طے ہوچکا ہے الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں کیلئے کمیٹی تشکیل دینا غیر قانونی ہے جو حلقہ بندیاں ہوچکی ہیں انکی رپورٹ بھی تاحال پبلک نہیں کی گئی حلقہ بندیوں سے متعلق کمیٹی بلدیاتی انتخابات میں بھی اثر انداز ہوگی لہٰذا استدعا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں