حمیمہ ملک کے خیبر پختونخوا میں سیر سپاٹے

حمیمہ ملک کے خیبر پختونخوا میں سیر سپاٹے 122

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ حمیمہ ملک آج کل صوبہ خیبر پختونخوا میں سیر سپاٹے کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر اپنی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کر رہی ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری لاک ڈاؤن کُھلنے کے بعد سے متعدد فنکاروں نے پاکستان کے خوبصورت اور ٹھنڈے علاقوں کا رُخ کر لیا ہے جس میں حمیمہ ملک بھی شامل ہیں ۔

حمیمہ ملک آج کل صوبہ خیبر پختونخوا میں موجود ہیں اور حسین نظاروں سے محظوظ ہوتے ہوئے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔

حمیمہ کی جانب سے شیئر کی گئی فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں، حمیمہ کے عقب میں خوبصورت نظارے دکھائی دے رہے ہیں اور اُن کے چہرے سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ ان قدرتی خوبصورت نظاروں کو کتنا انجوائے کر رہی ہیں ۔

حمیمہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر کیپشن بھی دیئے گئے ہیں جن میں اُن کا مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ وہاں جائیں جہاں آپ خود کو خوش محسوس کریں ۔

حمیمہ ملک کے مداح اُن کی تصاویر پر پاکستان کی خوبصورتی سمیت اُن کے حسن کی بھی خوب تعریفیں کر رہے ہیں اور اُنہیں ’نیچرل بیوٹی‘ کے لقب سے نواز رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں