حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے، عبدالغفور حیدری

77

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر اور پی ڈی ایم کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ نااہل اور ناجائز حکمران پی ڈی ایم کی تحریک سے حواس باختہ ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، نیب کو گھر کی لونڈی بناکر حکومت مخالف رہنماؤں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے، نیب کی جانبداری زبان زد عام ہوچکی ہے نیب اپنی تمام توانائیاں اپوزیشن لیڈر شپ کی کردار کشی اور تضحیک کیلئے بروئے کار لارہا ہے جو کہ انتہائی شرمناک عمل ہے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حالیہ کردار کشی مہم نیب کی اسی سطحی ذہنیت کی عکاسی ہے،فلسطین انبیاء کی مقدس سرزمین اور امت مسلمہ کے عقیدتوں کا مرکز ہے، 21 جنوری کو اہالیان کراچی تاریخ ساز اسرائیل نامنظور مارچ اور جلسہ عام کے ذریعے فلسطینی مسلمانوں سے یکجہتی کا مثالی اظہار کریں گے،وہ کراچی میں جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو سے ان کے برادر نسبتی کے انتقال پر تعزیت کے دوران گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر صوبائی

نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا محمد غیاث، سمیع الحق سواتی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی، مولانا حسن لانگا، مولانا نورالحق ، شرف الدین اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے ۔ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، اور علامہ راشد محمود سومرو نے جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے حکومتی صفوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سازشیں ہماری تحریک کا رخ اور کارکن کا نظریہ کسی صورت تبدیل نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں