حکومت نے گیس ٹیرف کے نئے نظام کو متعارف کروانے کا ذہن بنا لیا

حکومت نے گیس ٹیرف کے نئے نظام کو متعارف کروانے کا ذہن بنا لیا 112

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) گیس کے شعبے میں اصلاحات کے تحت حکومت نے حتمی طور پر دونوں گیس یوٹیلٹیز یعنی سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) اور سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپ لائنوں کو تقسیم کرنے اور گیس ٹیرف کے نئے نظام کے تعارف کا ذہن بنا لیا ہے اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کیلئے بحث کرے گی۔ پیٹرولیم سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے دی نیوز کو بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن نے دونوں سرکاری کمپنیوں کی ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن پائپ لائنوں کی تقسیم پر بنیادی طور پر نقصانات کو کم کرنے اور نظام میں کارکردگی کو بڑھانے کے لئے سی سی او ای کو سمری ارسال کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں