خاتون کی سنار کی دکان لوٹنے کی کوشش

82

سیالکوٹ میں پستول دکھا کر خاتون کی سنارکی دکان میں لوٹ مار کی کوشش۔ دکاندار نے پستول چھین کر خاتون کو پکڑلیا، پستول خالی نکلی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم بازارمیں ایک خاتون خریداری کے بہانے سنار کی دکان میں داخل ہوئی اورزیورات دیکھنے کے دوران موقع پاتے ہی خاتون نے اپنے بیگ سے پستول نکال کر دکاندار پر تان لیا اور زیورات لوٹنے لگی۔

دکاندارنے موقع دیکھ کرخاتون سے پستول چھین کر اسے پکڑ لیا،دکاندارنےجب پستول چیک کیا تواس میں گولیاں ہی نہیں تھیں۔

دکاندار نے پولیس کو اطلاع دی اورڈکیت خاتون کواس کے حوالے کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا تعلق کسی گینگ سے ہے یا اکیلی ہی وارداتوں میں ملوث ہے تفتیش کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں