خواجہ آصف نے چوہدی شجاعت کی عیادت کی، نواز شریف کی طرف سے گلدستہ پہنچایا

116

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طبیعت میں بہتری اور ان کی مزاج پرسی کیلئے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین اور شافع حسین ساتویں روز بھی ہسپتال میں موجود رہے اور انہوں نے چودھری شجاعت حسین سے ان کی طبیعت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جبکہ مزاج پرسی کیلئے آنے والی شخصیات سے بھی ملاقاتوں میں مصروف رہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی جانب سے عیادت کیلئے خواجہ محمد آصف سروسز ہسپتال پہنچے اور انہوں نے میاں نوازشریف کی جانب سے گلدستہ بھی پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں