خواہش ہے کراچی میں ترقیاتی کام تیزی سے ہوں، ایم کیو ایم

143

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی قیادت نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ کراچی میں تیزی سے ترقیاتی کام شروع ہوں۔

گورنر ہاؤس کے باہر وفاقی وزیر امین الحق اور ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فیصل سبزواری نے میڈیا سے گفتگو کی اور کہا کہ حکومت نے کراچی میں 11سو ارب کے ترقیاتی منصوبے کے پلان کا وعدہ کیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ کراچی سے متعلق وزیراعظم نے جو بھی وعدے کئے ہیں وہ اس میگا سٹی کا حق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے معاملے پر ایم کیو ایم سے مشاورت نہیں کی گئی ہے، ہمارے بے گناہ کارکنان کی بازیابی بھی ایک مسئلہ ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کراچی کی مردم شماری درست نہیں ہے تو تمام چیزیں کیسے مہیا کی جائیں گئی؟

ان کا کہنا تھا کہ آئین ہاکستان میں جو علاقے لکھے ہیں ان سب کے اپنے سیکریٹریٹ قائم ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ حکومت کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی، کے۔فور اور ایس۔تھری کے منصوبے پر بھی بات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کچھ منصوبے ایک سال اور کچھ تین سال میں مکمل ہوں گے، حکومت کے منصوبے 3 سال میں مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک پیج پر ہیں، کمیٹی بنائی گئی ہے جو تمام معاملے کو دیکھے گی۔

امین الحق نے یہ بھی کہا کہ سندھ بھر میں غیر معمولی بارش کے نقصانات ہر بھی بات ہوئی، اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کراچی کے مسائل حل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں