خوبرو اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

خوبرو اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں 83

بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کریتی سینن بھی بالی ووڈ کی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے بالی ووڈ اداکارہ کے وبائی مرض میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔

لیکن کریتی سینن کو کورونا وائرس کہاں سے اور کب لگا؟، اس بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ حال ہی میں چندی گڑھ سے اپنے گھر لوٹی ہیں۔

وہ چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں، وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ ’چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں‘۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کو شیئر نہیں کیا تھا۔

کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اس فلم کی شوٹنگ میں انیل کپور اور کیارا ایڈوانی بھی مصروف رہیں تاہم ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

انیل کپور نے ممبئی واپسی پر اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے، یہ بیان میں ہر طرح کی افواہ سے بچنے کے لیے دے رہا ہوں، تشویش اور نیک تمناؤں کے اظہار پر آپ کا ممنون ہوں‘۔

دوسری طرف ورن دھون نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا، جس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروڈکشن کی طرف سے تمام اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کے باوجود میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں