گرین ٹی صاف جِلد، وزن میں کمی، کولیسٹرول متوازن سطح پر رکھنے کے لیے ہی فائدہ مند نہیں بلکہ اس میں گرتے بالوں کا بھی علاج موجود ہے ۔
لمبے، گھنے اور سلکی بال سب ہی کی خواہش ہوتے ہیں، مگر سر کی جلد پر خشکی، ماحولیاتی آلودگی سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور بالوں کے جھڑنے کا عمل مزید تیز ہو جاتا ہے جس کے نتیجے میں صحت مند بالوں کا ہونا ایک خواب بن کر رہ جاتا ہے، بالوں کے جھڑنے کا عمل روکنے اور بالوں کو سلکی بنانے کے لیے سبز چائے کا استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
سبز چائے میں اینٹی انفلامینٹری اجزا پائے جانے کے سبب جِلد کی صفائی میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، جِلد پر بیکٹیریا یا فنگس کی وجہ سے بننے والے انفیکشن کو روکتی ہے اور خلیوں کو صحت مند رہنے میں مدد فراہم کرتی ہے ۔
بالوں میں اس سے استعمال سے اضافی تیل کا خاتمہ ہوتا ہے اور سر کی جِلد پر جمنے والی گریس کی صفائی ہوتی ہے ۔
گرین میں ’ا بیوڈیینس ‘ اور ’ کیٹیچِن ‘ کمپاؤنڈ بھی پائے جاتے ہیں جوکہ قدرتی طور پر اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہیں۔
’ا بیوڈیینس ‘ اور ’ کیٹیچِن ‘ بالوں کے گرنے کا سبب بننے والا ہارمون ’ڈیہائیڈرو ٹیسٹوسٹیرون‘ کی افزائش میں مدد فراہم کرتا ہے، ان دونوں کمپاؤنڈز کو بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے اہم جز سمجھا جاتا ہے ۔
سبز چائے کو غذائیت کا پاور ہاؤس بھی کہا جاتا ہے، سبز چائے میں موجود وٹامن بی بھی بالوں کے گرنے کے عمل کو روکتا ہے ہے اور بالوں کی گرنے کی رفتار کو سُست رفتار بناتا ہے، وٹامن بی کے استعمال سے بالوں کے درمیان سے ٹوٹنے میں بھی کمی آتی ہے جبکہ بال دو منہ کے بھی نہیں ہوتے ہیں ۔
آدھے لیٹر پانی میں گرین ٹی کے چند چمچے شامل کریں اور ا نہیں15 منٹ کے لیے ابال لیں، ٹھنڈا ہونے پر فریج میں محفوظ کر لیں، اپنے بالوں کو کسی کم کیمیکل والے شیمپو سے دھو لیں۔
اب اپنے بالوں میں گرین ٹی کی 10 منٹ تک مساج کریں اور ٹھنڈے پانی سے بالوں کو نتھار لیں، یہ عمل ہفتے میں 2 بار دہرا سکتے ہیں ۔
2 چائے کے چمچ گرین ٹی ، ایک چائے کا چمچ کھوپرے کا تیل ، ایک چائے کا چمچ زیتو ن کا تیل اور ایک انڈے کی زردی لے لیں ۔
اب ان اجزا کو اچھی طرح سے یکجان پیس کر ماسک بنا لیں اور بالوں کی جڑوں سے لے کر سِروں تک لگا لیں، اس ماسک کو 15 سے 20 منٹ لگا رہنے دیں، بعد میں کسی مائیلڈ شیمپو سے بال دھو لیں۔
بالوں کو بہتر اسٹائل دینے کے لیے ایک اسپرے بوتل میں ایلوویر جیل (پیس کر، محلول بنا کر) اور سبز چائے ہم وزن ڈال لیں، اب اس میں حسب ضرورت کوئی بھی اپنی پسند کے تیل کے چند قطرے شامل کر لیں اور اچھی طرح سے ملا لیں ۔
اس محلول سے بال چمکدار، حولیاتی آلودگی سے پاک اور سُلجھے ہوئے رہیں گے اور بالوں کا کوئی بھی اسٹائل بنانے میں آسانی ہوگی ۔