آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کی رہائشی خاتون کے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش، جس کے بعد خاتون کا چہرہ یکسر تبدیل ہوگیا۔
کچھ وقت پہلے متاثرہ خاتون اپنے دوست کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہی تھی اور اپنے پاوں کار کے ڈیش بورڈ پر رکھے ہوئے تھے۔
گاڑی 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار سے چل رہی تھی کہ اچانک گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کے دوران مسافر کی حفاظت کےلیے لگا ایئربیگ ہی مسافر کے زخموں کا باعث بن گیا، ایئربیگ کھلنے کی وجہ سے خاتون کے گھٹنے اس کے منہ میں گھس گئے جس کے باعث 36 سالہ گرینی کیلز کے چہرے کی متعدد ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
سرجریوں کے بعد ڈاکٹرز نے چہرے کی دیگر ہڈیاں تو جوڑ دی تاہم پیشانی اس قدر متاثر ہوچکی تھی کہ اسے نکالنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
متاثرہ خاتون نے سوشل میڈیا صارفین کو بتایا کہ زندگی بچنے پر خوش ہوں لیکن سرجری کے بعد جب چہرہ دیکھا بہت عجیب لگا کیونکہ میری پیشانی نکالی جاچکی تھی۔









