خونخوار مگر مچھوں نے گاڑی میں پھنسی فیملی کے ساتھ کیا کیا؟

خونخوار مگر مچھوں نے گاڑی میں پھنسی فیملی کے ساتھ کیا کیا؟ 114

آسٹریلیا کے شمالی علاقے کاکاڈو میں خونخوار مگرمچھوں کی آماج گاہ کہلانے والے دریا میں اچانک گاڑی پھنس گئی جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد سوار تھے۔

کاکاڈو نیشنل پارک میں فیملی اپنی گاڑی دریا سے پار کرنا چاہ رہی تھی لیکن ناکام ہوگئی، کار پانی میں پھنستے ہی اطراف میں مگر مچھ آگئے۔ گاڑی میں میاں بیوی اور ان کی بیٹی موجود تھی۔

گاڑی کو پانی سے نکالنے کے لیے شوہر نے بڑی کوششیں کیں اس دوران وہ پھسل کر مگر مچھ کے سامنے بھی گرے لیکن ان پر حملہ نہیں ہوا بعد ازاں وہاں موجود دیگر سیاحوں نے متاثرہ خاندان کو پانی سے باہر نکالنے میں مدد کی۔

واقعے کے بعد بیوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میری زندگی کے یہ سب سے خطرناک لمحات تھے، کسی بھی وقت مگر مچھ حملہ کرسکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں