خیبرپختونخوا: آج کورونا سے ایک شخص کا انتقال، 214 نئے مریضوں کی تشخیص، محکمہ صحت

140

خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ پشاور سے صوبائی محکمہ صحت کے کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ صوبہ میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد1303 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا کیس کی مجموعی تعداد 41 ہزار 472 ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 100مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صوبہ میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 38 ہزار 526 ہوگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق پشاورمیں کورونا کیسز کی تعداد 15 ہزا 409 تک پہنچ گئی۔ کورونا سے پشاور میں اب تک 614 افراد کا انتقال ہوچکا ہے۔ شہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 93 کیس رپورٹ ہوئے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں