پشاور ( ارشد عزیز ملک ) خیبر پختونخوا میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میںپچھلے دو سالوں کے مقابلے میں رواں سال اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جو معاشرے کے لئے تشویشناک صورتحال ہے ۔
2018کے دوران145بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کےواقعات ہوئے تھے جس میں سے 143مقدمات درج ہوئے تھے جبکہ 2019ء کے بارہ ماہ کے دوران 185بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی۔2020کے اٹھ ماہ کے دوران اب تک 184واقعات ہوچکے ہیں جن میں سے 182 مقدمات درج ہوئے ہیں ۔
2018کے دوران ذیادتی کے بعد اٹھ بچوں کو قتل کیا گیا جبکہ 2019کے دوران تین بچوں کو قتل کیا گیا جبکہ رواں سال کے 8ماہ میں جنوری تا اگست چار بچوں کوجنسی ذیادتی کے قتل کردیا گیاتاہم ماہ ستمبر کے اعدادوشمار دستیاب نہیں ۔