دبئی میں دنیا کا منفرد میوزیم

دبئی میں دنیا کا منفرد میوزیم 117

دبئی میں بنایا جانے والا میوزیم آف دی فیوچر تکمیل کے قریب ہے، میوزیم کو رواں برس ہی کھول دیا جائے گا۔

میوزیم 30 ہزار مربع میٹر پر محیط ہے اور اس کی اونچائی 77 میٹر ہے۔

میوزیم آف دی فیوچر میں نمائش کے لیے 7 منزلیں ہوں گی اور اس کے ڈیزائن میں کوئی ستون نہیں ہے، اسے شمسی توانائی سے 4 ہزار میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔

امارات کے نائب صدر وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کا کہنا ہے کہ میوزیم آف دی فیوچر گلوبل آرکیٹکچرل آئیکون ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ انسانی معجزات ممکن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ میوزیم ہماری عربی ثقافت اور عزائم کا ملاپ ہے، یہ انجینئرنگ کا ایک عالمی نمونہ ہے جس میں عربی زبان کی جھلک ملتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں