دنیا میں 3 کروڑ 15 لاکھ کورونا کیسز

دنیا میں 3 کروڑ 15 لاکھ کورونا کیسز 138

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 15 لاکھ 8 ہزار 820 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 69 ہزار 857 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 74 لاکھ 2 ہزار 635 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 61 ہزار 925 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 31 لاکھ 36 ہزار 328 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 4 ہزار 506 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 70 لاکھ 46 ہزار 216 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 25 لاکھ 42 ہزار 185 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 14 ہزار 41 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 42 لاکھ 99 ہزار 525 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 88 ہزار 965 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 لاکھ 62 ہزار 663 ہو گئی۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر چلا گیا ہے جہاں یہ وائرس 1 لاکھ 37 ہزار 350 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 60 ہزار 83 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 19 ہزار 649 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 15 ہزار 810 ہو چکی ہے۔

پیرو میں کورونا کے باعث 31 ہزار 474 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 72 ہزار 896 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 24 ہزار 397 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 7 لاکھ 70 ہزار 435 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 73 ہزار 697 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 7 لاکھ 580 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 30 ہزار 663 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 71 ہزار 468 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 992 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 61 ہزار 936 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 13 ہزار 482 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 6 لاکھ 40 ہزار 147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس 31 ہزار 338 زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ہے جبکہ یہاں 4 لاکھ 58 ہزار 61 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 298 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 47 ہزار 468 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 24 ہزار 478 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 4 لاکھ 25 ہزار 481 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 41 ہزار 788 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 625 ہو چکی ہے۔

بنگلا دیش میں کور ونا وائرس نے 5 ہزار 7 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 52 ہزار 178 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 512 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار 246 تک جا پہنچی ہے۔

عراق میں کورونا وائرس سے 8 ہزار 625 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ 3 لاکھ 22 ہزار 856 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، وہاں کورونا مریضوں کی تعداد 85 ہزار 297 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 18 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 424 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک میں 7 ہزار 303 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 570 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 لاکھ 93 ہزار 159 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں