دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون اب کتنے برس کی ہوگئی؟

دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون اب کتنے برس کی ہوگئی؟ 179

دنیا کی سب سے پستہ قد خاتون جیوتی کسانجی اب کتنے برس کی ہوگئی ہیں؟ اور جیوتی کسانجی کے متعلق آپ کیا جانتے ہیں؟

بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہونے ہونے والی جیوتی آج 27 برس کی ہوگئی ہیں۔

وہ پستہ قد کے حوالے سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ہیں، ان کا قد صرف 2 فٹ یا 61 اعشاریہ95 سینٹی میٹر ہے۔

ماہرین کی طرف سے پیمائش کے بعد اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ وہ اس وقت کی سب سے پست قد زندہ خاتون ہیں۔

جیوتی کسانجی2009ء میں عالمی سطح پر اجاگر ہوئیں جب وہ ٹی وی شو پر پہلی بار نظر آئیں۔

گنیز بک آف ریکارڈ نے دعویٰ کیا کہ پستہ قد خاتون کا وزن 5 اعشاریہ 4 کلو گرام ہے، جو پیدائش کے وزن سے صرف 4 کلو زیادہ ہے۔

ریکارڈ بک کے مطابق اس پستہ قد لڑکی کی پیمائش ڈاکٹر منوج پہوکر نے ناگپور میں کی، جو آرتھوپیڈک کنسلٹنٹ ہیں۔

2011ء میں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ ملنے پر اپنے تاثرات دیتے ہوئے جیوتی نے کہا تھا کہ یہ ریکارڈ ملنے کے بعد میں اپنے بارے میں بہتر محسوس کررہی ہوں، میں مقبول اور اہمیت کی حامل سمجھ رہی ہوں۔

دنیا کی سب سے پست قد لڑکی جیوتی کسانجی کی والدہ رنجنا کے مطابق میری بیٹی کا قد 5 سال تک اوسط قد تھا، یہ ایک مخصوص بیماری کے باعث مزید قد نہیں نکال سکی۔

2012ء میں اس خاتون نے نیپال کے سب سے پستہ قد مرد چندر بہادر ڈنگی سے ملاقات کی، اس جوڑی نے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے 57ویں ایڈیشن کے لیے ایک ساتھ پوز بھی دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں