دھونی کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

140

بھارتی پولیس نے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔

بھارتی پولیس کے مطابق 16 سالہ نوجوان کو گجرات سے حراست میں لیا گیا جو کہ 12ویں جماعت کا طالب علم ہے۔

ملزم نے مہندرا سنگھ دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی بیٹی کو دھمکیاں دی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے آئی پی ایل میں چنئی اور کولکتہ کے میچ کے بعد انسٹاگرام پر دھمکی والے پیغامات پوسٹ کئے تھے۔

واقعے کے بعد سے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے غصے کا اظہار کیا جا رہا تھا۔ متعدد کرکٹرز، سیاستدان اور فلمی شخصیات نے اس واقعے پر ایکشن لینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں