دیر بالا، بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر والد کو قتل کر دیا

102

دیر بالا ( نمائندہ جنگ) دیر بالا عشیرئی درہ میں سنگدل اکلوتے بیٹے نے جائیداد کی خاطر والد کو موت کے گھا ٹ اتار دیا۔ واقعات کے مطابق گزشتہ روز عشیرئی درہ ناشنامل دور افتادہ علاقہ جبئی میں نصراللہ جان نے اپنے ضعیف العمر باپ محمد زرین ولد لعلی خان کو فا ئرنگ کرکے قتل کر ڈالا ہے وجہ قتل جائیدادکا تنا زع بتا ئی جاتی ہے ،تھانہ گندیگار نے مقدمہ درج کرلیا اور پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقہ کے دا خلی وخارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے چیکنگ شروع کردی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں