دیوقامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں

دیوقامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں 128

بھارتی شہر ممبئی کے مشرقی ایکسپریس ہائی وے پر دیو قامت اژدھے نے شہریوں کی دوڑیں لگوا دیں۔

بھارتی شہر ممبئی کے ایکسپرس ہائی وے پر 14 فٹ لمبے اژدھے کو دیکھ کر شہری خوفزدہ ہوگئے،اس موقع پر وہاں موجود موٹر سائیکل سواروں نے ہائی وے کے قریب ڈیوٹی پر مامور ٹریفک کانسٹیبل کو اژدھے کے بارے میں بتایا۔

ٹریفک کانسٹیبل نے فوری طور پر ہائی وے کی اس لین کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جہاں اژدھا موجود تھا۔ اس دوران دیو قامت اژدھا ایک کار کے پچھلے ٹائر کے ساتھ لپٹ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور طویل جدوجہد کے بعد کار سے اژدھے کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب رہے۔

بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 14 فٹ لمبے اژدھے کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں