رانا ثناء ﷲ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، لاہور پولیس کا الرٹ جاری

رانا ثناء ﷲ کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے، لاہور پولیس کا الرٹ جاری 61

کراچی (نیوز ڈیسک) لاہور پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ13دسمبر کو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مذہبی، سیاسی قائدین بالخصوص ن لیگ کے رہنما رانا ثنا ﷲکو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ لاہور پولیس کے مراسلے میں رانا ثنا ﷲ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلٹ پروف گاڑی استعمال کریں، کورونا اور سیکورٹی کے خدشے پر ریلیاں اور کارنر میٹنگز کو منسوخ کردیں۔ اُدھر رانا ثنا ﷲ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت میں کبھی کسی سیاستدان کو ایسا تھریٹ الرٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت سیکورٹی فراہم کرنے کی بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں