رانی کی زندگی پر کس نے اثر ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا

رانی کی زندگی پر کس نے اثر ڈالا؟ اداکارہ نے بتادیا 91

بھارتی اداکارہ رانی مکھرجی نے کہا ہے کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے کے بعد بہتر انسان بنیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رانی مکھرجی نے اپنے انٹرویو میں خصوصی کرداروں پر مبنی فلم ’بلیک‘ اور ’ہچکی‘ سے متعلق تذکرہ کیا اور بتایا کہ ان فلمز نے ان کی زندگی پر کافی اثر ڈالا۔

انھوں نے بتایا کہ بلیک اور ہچکی نے بہتر انسان بنانے میں میری زندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔

رانی کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ انھوں نے سنجے لیلا بھنسالی کی ’بلیک‘ اور سدھارت ملہوترا کی ’ہچکی‘ میں کام کیا۔

اپنی ان فلموں سے متعلق ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے خیال میں ان فلموں نے ہی اس بحث کا آغاز کیا کہ ہر کسی کے ساتھ ایک جیسا برتاؤ کرنے کی ضروت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں