رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، مشیر تجارت

رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، مشیر تجارت 117

مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ رواں سال نومبر میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ نومبر کے مقابلے میں اس نومبر برآمدات 7.2 فیصد بڑھی ہیں۔

ایک بیان میں مشیر تجارت نے کہا کہ نومبر میں برآمدات 2 ارب ڈالر سے زیادہ ہوئیں۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ کورونا بڑھنے کے باوجود پاکستان کی برآمدات بڑھنا خوش آئند ہے۔

مشیر تجارت نے مشکل حالات میں برآمدات میں اضافے پر برآمدکنندگان کو مبارک باد پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں