روسی صدر پیوٹن علالت کیوجہ سے جنوری میں صدارت چھوڑ دیں گے، برطانوی اخبار

123

برطانوی اخبار نے دعوٰی کیا ہے کہ روس کے 68 سالہ صدر ولادیمیر پیوٹن اگلے سال جنوری میں صدارتی عہدہ چھوڑ دیں گے اور ایسا وہ اپنی بیماری پارکنسن کی وجہ سے کریں گے۔

برطانوی اخبار نے ماسکو کے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس کے صدر جنوری میں صدارت چھوڑ دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق بیماری کی وجہ سے صدارت چھوڑنے کے لیے ان کی دو بیٹیاں اور ایک دوست ان پردباؤ ڈال رہے ہیں۔

رواں ہفتے یہ بات سامنےآئی تھی کہ ایسی غیر متوقع قانون سازی کی جارہی ہے جس کے ذریعے پیوٹن کو زندگی بھر کے لیے سینیٹر بنانے کی راہ بنے۔

رپورٹ کے مطابق کئی مواقع پر پیوٹن کے سیدھے ہاتھ کو کم حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ پارکنسن میں انسانی اعضا کی حرکات و سکنات آہستہ آہستہ بند ہونے لگتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں