روس میں بہتے دریا نے اچانک آسمان کے بجائے زمینی رنگ لیا اور سرخ ہوگیا۔
اس منظر کو لوگوں نے اپنے کیمروں میں محفوظ کیا، جبکہ اس دریا کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
مقامی افراد کا ماننا ہے کہ دریا کا رنگ اس میں شامل ہونے والے فضلہ کی وجہ سے تبدیل ہوا جو زہر آلود بھی ہوچکا ہے۔
ان مقامی لوگوں نے یہ بھی کہا کہ دریا میں بطخ بھی جانے سے گریز کر رہی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ روس میں دریائے اسکیتم میں مخصوص قسم کے فضلہ نے اس کے رنگ کو نیلے سے لال کردیا۔
دوسری جانب حکام اس بات کو جاننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ آخر یہ ایسی کیا چیز اس میں شامل ہوگئی جس کی وجہ سے اس کا رنگ سرخ پڑ گیا۔