روس کا کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلےکے نتائج کا اعلان، 95 فیصد تک موثر ہے، حکام

105

روس نےکورونا ویکسین کے دوسرے مرحلےکے نتائج کا اعلان کردیا۔ ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق کورونا ویکسین کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین 95 فیصد تک موثر ہے۔

روسی وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کے ٹرائلز کے دوران کوئی مضر صحت اثرات رپورٹ نہیں ہوئے۔

روس کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین روسی شہریوں کے لئے مفت ہوگی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کیلئے 50 سے زائد ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ تاہم کورونا ویکسین کی انٹرنیشنل ڈلیوریز جنوری 2021 میں شروع ہوں گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے کے نتائج کے مطابق کورونا ویکسین91 فیصد سے زیادہ موثر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں