روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

75

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 10پیسے سستا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں مزید10پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید158.30روپے سے کم ہو کر158.20روپے اور قیمت فروخت 158.40 روپے سے گھٹ کر158.30روپے پر آ گئی ،لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 157.80روپے اور قیمت فروخت کر158.20 روپے برقرار رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں