ریلوے کا موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان

ریلوے کا موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان 45

پاکستان ریلوے نے موسم سرما کے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان کردیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق ملک بھر میں ٹرینوں کا نیا ٹائم ٹیبل 15 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔

ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے پہلے ختم کیے جانے والے تمام اسٹاپ بحال کردیے گئے ہیں۔

ترجمان ریلوے کے مطابق 5 ٹرینوں کو چکلالہ ریلوے اسٹیشن پر نئے اسٹاپ دیے گئے ہیں، جن میں سر سیّد ایکسپریس، راول، ہزارہ، جعفر اور سبک رفتار شامل ہیں۔

محکمہ ریلوے نے نئے ٹائم ٹیبل کے تحت لاہور اسٹیشن پر خیبر میل اور گرین لائن کا اسٹاپ 5 منٹ بڑھا دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق میانوالی ایکسپریس لاہور، سرگودھا، خوشاب، کُندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان بحال کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں