زارا نور کو پیر کا دن کیوں پسند نہیں؟

134

پاکستانی اداکارہ زارا نور عباس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ پیر کا دن کیسا ہوتا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی نٹ کھٹ اداکارہ زارا نور عباس سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ پر دیئے گئے دلچسپ کیپشن کی وجہ سے خوب جانی جاتی ہیں، زارا نور عباس کی اداکاری ہی نہیں بلکہ اُن کی مزاح کی حس بھی بہترین ہے ۔

زارا نور عباس نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر اپلوڈ کی ہے ۔

زارا نور کی جانب سے انسٹا پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے کسی پروجیکٹ کے لیے سیٹ پر موجود ہیں اور تیار ہو رہی ہیں، سیاہ لباس پہنے ہوئے مِرر سیلفی میں زارا نور کافی حسین نظر آ رہی ہیں ۔

زارا نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن میں اُنہوں ہفتے کے آغاز کے دن یعنی پیر سے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’منڈانے منڈے‘ جس کا اردو زبان میں کچھ یوں ترجمہ ہے کہ ’بورِنگ، سُست، دلچسپی یا جوش و خروش سے عاری پیر کا دن۔‘

زارا نور عباس کی اس پوسٹ پر ہزاروں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں جس میں وہ اپنے مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں بٹور رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں