سابق ونگ کمانڈراحسن طفیل کا بلوچستان حکومت سے پنشن کا کیس، سماعت ملتوی

145

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) عدالت عظمیٰ نے بلوچستان حکومت کے ایک سابق کنٹریکٹ ملازم ، سابق ونگ کمانڈر احسن طفیل کی پنشن کے حوالے سے حکومت بلوچستان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ایئر فورس اور بلوچستان حکومت سے معلومات لینے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس اعجا زالاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نے چیف سیکرٹری بلوچستان کے ذریعے دائر کی گئی اپیل کی سماعت کی تو مسول الیہ احسن طفیل ذاتی طور پر پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ پاکستان ایئر فورس نے میری خدمات حکومت بلوچستان کودی تھیں،میں نے 27سال تک حکومت پاکستان کو خدمات انجام دی ہیں لیکن اب ریٹائر ہونے پر صوبائی حکومت مجھے پنشن نہیں دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں