سارہ اور فلک کی شادی کو 4 ماہ ہوگئے

119

شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کو 4 ماہ مکمل ہوگئے ہیں۔

رواں سال لاک ڈاؤن کے دوران جولائی کے مہینے میں گلوکار فلک شبیر کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہر دلعزیز اداکارہ سارہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کے کچھ خوبصورت لمحات شیئر کیئے ہیں۔

مذکورہ تصویروں میں سے پہلی تصویر سارہ خان اور اُن کی دونوں بہنوں کی ہے جبکہ کچھ تصویروں میں فلک شبیر ڈانس اور گلوکاری کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک تصویر میں سارہ خان اور اُن کے شوہر ہاتھ سے دل بناتے بھی دکھائی دیئے ہیں جبکہ یہ تصویر اُن کی بارات کے دن کی ہے۔

سارہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماشاءاللّٰہ ہماری شادی کو 4 ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔‘

دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سارہ خان کے ہمراہ تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ہمسفر۔‘

واضح رہے کہ رواں سال 17 جولائی کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020ء کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں