سبزے میں گھرا درخت، دیکھنے والے تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

129

چین میں زمانہ قدیم کا ایک ایسا درخت موجود ہے جس کو دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ اکتوبر کے مہینے میں یہاں آتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق گنگکو بلاؤبو درخت بدست ٹیمپل گوگوانین چین میں موجود ہے، جس کے پتے نہایت زرد رنگ کے ہیں۔

اس کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ یہ 1400 سال قبل ٹانگ دورِ حکومت میں بادشاہ لی شیمن نے لگا تھا۔

یہ درخت ٹیمپل کی اونچائی سے بھی بلند ہے جو ہر سال خزاں میں اپنے پتے زمین پر بکھیر دیتا ہے اور نیچے موجود سبز گھاس پیلی دکھائی دینے لگتی۔

سیاح لاکھوں کی تعداد میں اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں اور یہاں آکر وہ اس منظر کے سحر میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ اس کی تصاویر بھی لیتے ہیں۔

اپنی اس خوبصورتی کی وجہ سے اسے دنیا کا حسین ترین گنگکو بلاؤبو درخت کہلاتا ہوں۔

اس درخت کی دو سال قبل خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اس کے حوالے سے چینی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ صرف 20 سال کے دوران 60 ہزار سے زائد افراد نے اس جگہ کا دورہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں