جیو ٹی وی کے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا کر شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سدرہ بتول نے اپنی بیٹیوں کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تین سال کے وقفے کے بعد ایک مرتبہ پھر جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’اُمید‘ سے شوبز انڈسٹر ی میں اپنے کیریئر کو دوبارہ شروع کرنے والی اداکارہ سدرہ بتول نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی بڑی بیٹی ’علایا‘ کی تیسری سالگرہ کی تقریب کی تصویریں پوسٹ کی ہیں۔
سدرہ بتول کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں اُن کی دونوں بیٹیوں نے سفید رنگ کی خوبصورت فراکس زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بھی اپنی بیٹیوں کی طرح بےحد حسین اور دلکش لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی بیٹی کی سالگرہ کی تقریب میں دیگر فنکاروں سمیت ایمن خان اور نمرہ خان نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ سدرہ بتول نے سال 2012 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، ان کے ہٹ ڈراموں میں ’ داغ ‘،’ یہ زندگی ہے‘ ، ’عشق ہماری گلیوں میں‘ ، اور ’پرورش‘ شامل ہیں جبکہ ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’اُمید‘ میں بھی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
سدرہ بتول نے سال 2017 میں احسن قریشی نامی شخص سے شادی کرکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا جبکہ اُن کی دو بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی بڑی بیٹی تین سال کی ہے جبکہ چھوٹی بیٹی ابھی گیارہ ماہ کی ہے۔
اداکارہ نے شادی کے بعد کچھ سال کے لیے شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔