سردیاں شروع، اب ملک میں گیس کی قلت ہوسکتی ہے، عبدالرزاق داؤد

سردیاں شروع، اب ملک میں گیس کی قلت ہوسکتی ہے، عبدالرزاق داؤد 109

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سردیوں شروع ہوچکیں ہیں لہٰذا اب ملک میں گیس کی قلت ہوسکتی ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہا کہ برآمدی صنعت کے لیے گیس فراہمی میں کمی نہیں ہوگی۔

اُنہوں نے کہا کہ گیس کی کمی ہو تو اسٹیک ہولڈرز وزارت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

مشیر تجارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے سردیوں میں برآمدی صعنت کو گیس کی متواتر سپلائی بحال رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں