سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 138؍پوائنٹس کم

91

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی سے ایک روزہ تیزی کے بعد پھر مندی ،کے ایس ای100انڈیکس 138پوائنٹس کم ہو گیا ،سرمایہ کاری مالیت بھی 26ارب 7کروڑ 59لاکھ روپے گھٹ گئی ،53.84فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ،کاروباری حجم بھی 2.95فیصد کم رہا تفصیلات کے مطابق ایک روزہ تیزی کے بعد بدھ کو ایک بار پھر مندی ریکارڈ کی گئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے خرید وفروخت میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سےکاروباری حجم 44لاکھ 44ہزار کی کمی سے 14کروڑ 58لاکھ 97ہزار تک محدود رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں