سرگودھا کے زمیندار کی 16 سالہ ملازمہ سے زیادتی

سرگودھا کے زمیندار کی 16 سالہ ملازمہ سے زیادتی 128

پنجاب کے شہر سرگودھا کی تحصیل بھیرہ میں زمیندار کی جانب سے 16 سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ملزم طبیعت خراب ہونے پر لڑکی کا علاج بھی کراتا رہا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

لڑکی کے بھائی کے مطابق زمیندار رب نواز نے گھر میں ملازمت کرنے والی اس کی 16 سال کی بہن سے زیادتی کی، جس سے بہن کی طبیعت خراب ہو گئی۔

لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ پہلے تو زمیندار گھر میں ہی علاج کراتا رہا، لیکن طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لڑکی کو گورنمنٹ مولا بخش اسپتال سرگودھا منتقل کر دیا۔

بااثر افراد کی خاتون سے کمسن بیٹے اور خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی

بھائی شاہد نے بیان دیا ہے کہ زمیندار نے پولیس کو آگاہ کرنے سے منع کیا اور علاج معالجے کا تمام خرچہ دینے کا کہا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے، جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں