سشانت کی موت پر یوٹیوبر کو 32 لاکھ کا فائدہ

118

بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جہاں ان کے اہلِ خانہ اور دیگر غم سے نڈھال ہیں وہیں ان کے مداح آج بھی ان کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔

تاہم ایسے بھارتی ریاست بِہار سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر کے لیے سشانت سنگھ راجپوت کی موت ان کو فائدہ پہنچا گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شخص نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت اور اسے متعلق جھوٹا مواد انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرکے اب تک 15 لاکھ بھارتی روپے (32 لاکھ پاکستانی روپے) سے زائد کما لیے ہیں۔

اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس نے ممبئی پولیس، اداکار اکشے کمار اور ریاست مہاراشٹرا کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے متعلق پروپگینڈا ویڈیوز سے بھی اچھی کمائی کی۔

واضح رہے کہ اداکار سشانت سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

ان کی موت کو خودکشی اور پھر قتل سے جوڑنے کی کوششیں کی گئیں، جہاں ایک جگہ تحقیقاتی اداروں کی تفتیش جاری تھی تو دوسری طرف لوگ اپنی مرضی کے زاویوں سے تحقیقات سے متعلق جھوٹے اور بے بنیاد مواد مختلف انٹرنیٹ پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ کرنے میں مصروف رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں