تین سال تعلقات منقطع رہنے کے بعد سعودی عرب نے قطر کے ساتھ اپنی فضائی، بحری اور بری سرحدیں کھول دیں۔
قطری امیر آج سعودی عرب میں ہونے والے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے اجلاس میں شرکت بھی کریں گے۔
سعودی عرب نے قطر سے دوبارہ زمینی اور فضائی روابط استوار کرنے کا فیصلہ العلا شہر میں خلیج تعاون کونسل کے 41ویں سربراہ اجلاس کے انعقاد سے قبل کیا ہے۔
اسی اجلاس میں ایک باضابطہ معاہدہ ہونے کی بھی توقع ہے، جس کے لیے امریکی صدر کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے مشیر جیراڈ کشنر بھی سعودی عرب پہنچ رہے ہیں۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017 میں قطر کے مبینہ طور پر دہشت گردی کی حمایت کرنے اور ایران کے ساتھ روابط رکھنے کی بنا پر اس سے تعلقات ختم کیے تھے۔