سعودی عرب کا تمام رہائشیوں کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان

115

سعودی عرب نے مملکت کے تمام رہائشیوں کو کورونا ویکسین مفت دینے کا اعلان کردیا۔

سعوی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں رہنے والے تمام لوگوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔

سعودی وزارت صحت نے 2021 کے آخر تک مملکت کی 70 فیصد آبادی کے لیے ویکسین دستیاب ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔

سعودی عرب میںں کورونا مریضوں کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ اموات پانچ ہزار سے زائد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں