پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل کی صاحبزادی حرمین کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سعید اجمل کی جانب سے شیئر کی گئی پہلی تصویر میں وہ اپنی صاحبزادی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اُنہیں بوسہ دے رہے ہیں جبکہ حرمین نے سالگرہ کی مناسبت سے خوبصورت لباس اور ٹوپی پہنی ہوئی ہے۔
ٹوئٹر پر شیئر کردہ اگلی تصویر میں حرمین کیک سامنے رکھ کر کسی سوچ میں مبتلا نظر آرہی ہیں، اس کے علاوہ سعید اجمل نے ایک فیملی فوٹو بھی شیئر کی جس میں اُن کے گھر کے تمام مرد حضرات موجود ہیں۔
سعید اجمل نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پیارے دل حرمین کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ Family, Birthday اور Daughter بھی استعمال کیا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین محمد حفیظ نے بھی سعید اجمل کے ٹوئٹ کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
محمد حفیظ نے ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری رانی حرمین کو سالگرہ مبارک ہو اور آپ ہمیشہ خوش رہو۔‘