سعید غنی کا کراچی کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ

106

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی کے مختلف علاقوں میں تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج گلشن اقبال میں پرنسپل کی غیر موجودگی پر شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات کردی۔

سعید غنی نے صبح سویرے گلشن اقبال میں نجی اسکول میں تدریسی نظام کاجائزہ لیا، اسکول میں داخل ہوتے وقت ہینڈ سینیٹائزر اور دیگر ایس او پیز کا فقدان تھا جس پر وزیرتعلیم نے اسکول انتظامیہ کو فوری ایس او پیز پوری کرنے کی ہدایات دی۔

وزیرتعلیم نے گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج، گلشن اقبال کا بھی دورہ کیا، کالج میں پرنسپل کی غیر موجودگی، تدریس اور صفائی کے فقدان پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور فوری طور پر متعلقہ پرنسپل کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایات دی۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ سیکرٹری کالجز فوری طور پر اس کالج کا دورہ کرکے یہاں کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں