سنا ہے فیصل آباد میں تنظیم سازی عروج پر ہے، شبلی فراز

60

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب اپوزیشن جو بھی کرے، چاہے رات کو تین بجے تنظیم سازی ہی کرے اب کچھ نہیں ہونے والا، سنا ہے کہ فیصل آباد میں تنظیم سازی عروج پر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ والے ڈيل کے چکر میں ہیں اور مسلسل رابطے کی کوشش کر رہے ہيں، ش سمیت ن لیگ کے کئی دھڑے بننے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی باتوں میں وزن ہے، شریف خاندان میں بھی چپقلش چل رہی ہے، جاتی عمرا میں اس وقت تذبذب اور اضطراب کے سائے منڈلا رہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ نیب کیسز پر گھیرا تنگ ہونے کے باعث اپوزیشن حکومت کو بلیک میل کرنا چاہتی ہے، اسمبلیوں سے استعفوں کی دھمکیاں بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں