سنجے دت پہلے سے زیادہ ’ہینڈسم‘ ہوگئے ہیں: کنگنا رناوت

159

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا پھیپھڑوں کے کینسر کو شکست دینے والے سنجے دت کے بارے میں کہنا ہے کہ بیماری کے بعد سنجے دت زیادہ ہینڈسم ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’مجھے جیسے ہی معلوم ہوا کہ میں اور سنجے دت حیدرآباد کے ایک ہی ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں تو میں اُن سے ملنے پہنچی۔‘

ملاقات کے دوران لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے لکھا کہ ’میں آج صبح سویرے سنجے دت سے ملنے پہنچی تو میں یہ دیکھ کر حیران ہوگئی ہے کہ وہ ناصرف صحتمند تھے بلکہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم دکھائی دے رہے تھے۔‘

اپنے پیغام کے آخر میں کنگنا نے سنجے دت کے لیے دعائیہ الفاظ بھی لکھے۔

یاد رہے کہ سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

کچھ عرصے بعد سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے۔

بعد ازاں 21اکتوبر کو بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کیسنر سے جنگ جیت لی، اداکار نے کینسر فری ہونے کا اعلان اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

انہون نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں