سندھ میں کورونا وائرس کی شرح 70 فیصد تک بڑھ گئی، محکمہ صحت

63

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس کی شرح گزشتہ 48 گھنٹوں میں 70 فیصد تک بڑھ گئی۔

کراچی سے جاری محکمہ صحت سندھ کے اعلامیہ کے مطابق 19 اکتوبر کو صوبے میں کورونا وائرس کی شرح 1.62 فیصد تھی۔ لیکن21 اکتوبر کو صوبے میں کورونا وائرس کی شرح 2.47 فیصد تک جاپہنچی۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا کہ 19 اکتوبر کو صوبے میں 135 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔ جبکہ 21 اکتوبر کو صوبے میں 293 افراد کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں