سنگدل باپ نے شرارتیں کرنے پر 6 سالہ بیٹی کو تشدد کرکے مار ڈالا

74

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)باپ نے شرارتیں کرنے پر اپنی 6سالہ بیٹی کو تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں ریاض احمد شخص نے اپنی 6 سالہ بیٹی نور فاطمہ کو لکڑی کے ٹکڑے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچی کی موت واقع ہو گئی۔

اہل محلہ کےمطابق ملزم کے 6 بچے ہیں اور اس کی پہلی بیوی ناراض ہو کر چلی گئی تھی جب کہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔

ملزم نے بچوں کو شرارتوں سے منع کیا اور باز نہ آنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں